ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورومیں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی 1300لوڈ ریت ضبط

منگلورومیں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی 1300لوڈ ریت ضبط

Thu, 16 Nov 2017 19:20:56    S.O. News Service

منگلورو،16؍نومبر (ایس او نیوز)بجپے پولیس اور سنیئر جیولوجسٹ نیجرنجنا کی ٹیم نے اڈیاپاڈی کے علاقے میں چھاپہ ماری کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ذخیرہ کرکے رکھی گئی1300لوڈ ریت ضبط کرلی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ریت کا یہ ذخیرہ اڈیا پاڈی ڈیم کے قریب واقع جیون پیریرا نامی شخص کی ملکیت والی آر ٹی سی زمین پرپایا گیا ہے جبکہ چھاپہ ماری اورریت کی ضبطی کے بعد جیون پیریرافرار ہوگیا ہے۔اس ضمن میں مشتبہ ملزمین کے خلاف سینئر جیو لوجسٹ نیرنجنا کی طرف سے پولیس میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔


Share: